وزارت مذہبی امور کا ایک بینک کے ذریعے حج بکنگ کا فیصلہ تقریباً 2 ارب روپے میں پڑے گا

حیاتیات Nov 2, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم2027ءکے لیے وزارت مذہبی امور کا 16 بینکوں کی بجائے ایک بینک کے ذریعے حج بکنگ کا فیصلہ تقریباً 2 ارب روپے میں پڑے گا۔ گزشتہ برسوں میں سرکاری سکیم کی درخواستیں تقریباً16بینک وصول کرتے تھے اور تمام بینک اپنی مشہوری کے لیے اپنے عازمین کو 2 طرح کے بیگ، خواتین کو سکارف، پانی کی بوتل اور دیگر سامان دیتے تھے۔

حج2027ءکے لیے وزارت نے ڈیجیٹل پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے حج درخواستوں کی آن لائن بکنگ کے ساتھ پیکیج کی رقم بھی حبیب بینک کے ذریعے وصول کی باقی بینکوں کی چھٹی کرا دی گئی۔حج2027ءکے لیے ایچ بی ایل نے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین سے 1 کھرب کے قریب رقم جمع کی ہے، حاجیوں کو کوئی تحفہ بھی نہیں دیا، وزارت نے خود اپنی طرف سے عازمین حج کو تحائف دینے کا ٹینڈر جاری کیا ہے جس سے وزارت کو تقریباً 2 ارب روپے کا خرچہ خود برداشت کرنے پڑے گا جو حج فنڈ سے دیا جائے گا۔16بینکوں کی بجائے ایک بینک کا فیصلہ 2 ارب میں پڑے گا وزارت نے اس حوالے سے مؤقف نہیں دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں