
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت میں جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا جواب غیرتسلی بخش قرار دے کر مسترد کردیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے جواب میں جو وضاحت دی وہ قابل قبول نہیں،آپ نے عدالتی حکم کو فٹ بال بنا رکھا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا جواب غیرتسلی بخش قرار دے کر مسترد کردیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ آپ نے جواب میں جو وضاحت دی وہ قابل قبول نہیں،آپ نے عدالتی حکم کو فٹ بال بنا رکھا ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی عدالتی حکم کی ازخودتشریح پر چیف جسٹس نے ناراضگی کااظہار کیا،چیف جسٹس نے کہاکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلائیں، انہیں پتہ چلے ان کے ماتحت کیا کررہے ہیں،عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کو ریکارڈ سمیت 3نومبر کو طلب کرلیا۔
