توہین عدالت کیس؛ لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی کو پنجاب میں ایک طرز کے فونٹ کی ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت

حیاتیات Sep 24, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی کو پنجاب میں ایک طرز کے فونٹ کی ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کرتے ہوئے 29 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چوہنگ پولیس اہلکاروں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا ہے کہ فونٹ کے حوالے سے پنجاب آئی ٹی بورڈ (پی آئی ٹی بی) سے معاونت حاصل کی ہے۔

جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ کہتے ہیں ہم پیپر بچا رہے ہیں، پیپر بچاتے بچاتے ہماری آنکھیں ضائع ہو گئیں۔یہ ایف آئی آر تو عینک لگا کر بھی نہیں پڑھی جا رہی، کم از کم ایک فونٹ رکھیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی کو پنجاب میں ایک طرز کے فونٹ کی ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کرتے ہوئے 29 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں