
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر الیکشن میں تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن نے کہاکہ تیسرے مرحلے میں باغ اور ضلع حویلی میں انتخابات ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ باغ 3اورحویلی کی ایک نشست پر پولنگ10اگست کو ہوگی،اس سے قبل راولاکوٹ ڈویژن کی 7نشستوں پر انتخابات شیڈول تھے۔
