لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

حیاتیات Jul 30, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سکھ نہر کے قریب بھٹہ محمد دین کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والے گھر کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ شاہدہ، 22سالہ احد علی، 12سالہ حسنین، 60 سالہ ثمینہ، 24 سالہ کومل ، 23 سالہ مجاہد، 7 سالہ نیلم اور 8 سالہ حماد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی جاری ہے، ابھی مزید دو سے تین افراد ملبے دبے ہوئے ہیں، عمارت کی دیواریں بہت خستہ ہیں، کوشش ہے ملبے تلے پھنسے باقی افراد کو بحفاظت نکال لیا جائے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سانحہ باغبانپورہ میں جاں بحق افراد کی تجہیز وتکفین کے انتظامات جاری ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو بند کرکے ملحقہ گھر خالی کرالئے گئے۔

ریسکیو آپریشن میں 70 ریسکیورز نے تمام تر آلات اور گاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا، سول ڈیفنس رضآ کار ، محکمہ صحت کی ٹیم اور ستھرا پنجاب کے کارکن بھی موجود رہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں