یو اے ای میں مقیم  دو سو سے زائد ممالک کے لوگوں  کو امارت کی  ترقی، خوشحالی، استحکام  اور قائدین  پر فخر ہے ، جاوید ملک

حیاتیات Jul 30, 2026 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر) ڈپلومیٹ بزنس کلب دبئی کے زیرِ اہتمام "Proud of UAE" کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیس سے زیادہ ممالک کی ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور سفارت کاروں کے ساتھ اماراتی کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر ایمبسڈر جاوید ملک نے متحدہ عرب امارت کی دانشمند قیادت کو سلام پیش کرتے ھوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کاروبار سرمایا کاری اور تجارت کا ایک ایسا عالمی مرکز ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے شعبوں میں کاروبار سرمایا کاری اور تجارت کو وسیع کرنے کے بیش بہا مواقع فراہم کرتا ہے- متحدہ عرب امارت میں 200 سے زائد ممالک کے افراد کو اپنے پیشے میں آگے بڑھنے، نئے کاروبار شروع کرنے اور اس میں مزید وسعت لانے کے بے شمار مواقع بھی حاصل ہیں۔ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں، کاروبار کے لیے آسان اور سازگار ماحول، گولڈن ویزا پروگرام، عالمی معیار کا انفراسٹرکچر، جدید سہولیات، مضبوط تجارتی رابطے، مستحکم معیشت'امن استحکام اور بہترین طرزِ زندگی متحدہ عرب امارات کو دنیا میں ایک منفرد اور ممتاز مقام دیتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ، اور دوراندیش قیادت کے بہترین فیصلے اور پالیسیاں ہیں جنہوں نے ملک کو کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری، کا علمی مرکز بنا دیا ہے ۔ جاوید ملک نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹ بزنس کلب کے آئندہ بھی “Proud of UAE” کے عنوان کے تحت بزنس کانفرس کا انعقاد کرتا رہے گا یہ متحدہ عرب امارت کی قیادت کو خراجِ تحسین اور سلام پیش کرنے کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش اور متحدہ عرب امارت کے ساتھ ہماری محبت کا اظہار ہے ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں