میر پور، بھمبر میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار گرفتار  

حیاتیات Jul 28, 2026 IDOPRESS

بھمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کی تحصیل بھمبر آزاد کشمیر میں پولیس نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار علی شان سونی کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر میر پور طاہر ممتاز نے آئی پی پی کے امیدوار علی شان سونی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چار پولنگ سٹیشنوں سے بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے تھے۔


کمشنرمیرپور کے مطابق انتخابی عمل میں مداخلت پر علی شان سونی و دیگر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایل اے 6 سماہنی سے بیلٹ باکس اٹھا کر لے جانے پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سماہنی کو معطل کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے چوہدری علی شان سونی آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے۔ 156 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں چوہدری محمد رزاق 30 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ چوہدری علی شان سونی 17 ہزار 974 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں