مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ثاقب چڈھر اور انکی اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

حیاتیات Jul 14, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی۔


سماعت کے دوران مومنہ اقبال کی جانب سے وکیل عدنان احسان عدالت میں پیش نہ ہو سکے جبکہ ثاقب چڈھر اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔


تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سمیرا شاملِ تفتیش ہو چکی ہیں اور ان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، تاہم سم والا فون درکار ہے۔ مزید کہا گیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں