
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں جٹھانی اور ساس نے مبینہ طور پر خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کا چہرہ، جسم اور بازو بری طرح جھلس گئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
متاثرہ خاتون کی شناخت (س)کے نام سے ہوئی جس کی ایک بیٹی اور 2بیٹے ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کو زندہ جلانے کا مقدمہ میں ساس اور جٹھانی کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ فیروزوالہ میں 15 روز کے دوران یہ دوسرا ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے انسانوں کو زندہ جلانے تک پہنچ گئے۔ اس سے قبل، ایک اے ایس آئی نے پہلی بیوی سے مل کر دوسری بیوی کو مبینہ آگ لگا کر قتل کیا تھا۔
