
سیدوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) گاؤں شاہ بلاول میں پراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاں بحق بچوں میں 13 سالہ رضوان، 12 سالہ نسیم اور 7 سالہ علیزہ شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب متاثرہ گائوں پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور اظہار افسوس بھی کیا۔
ترجمان انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کے بلڈ اور اورل تھروٹ سیمپلز لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں، لیبارٹری رپورٹ کے بعد ہی حتمی صورتحال واضح ہو گی۔
