فیصل آباد: مدرسے کے لاپتہ طالبعلم کی لاش نالے سے مل گئی،ملزم گرفتار

حیاتیات Jul 1, 2026 IDOPRESS

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں مدرسے کے لاپتہ ہونے والے طالبعلم کی لاش گندے نالے سے مل گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی کے ایک مدرسے میں پیش آیا جہاں سے ایک 14 سالہ طالبعلم 28 جون کو لاپتہ ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد تھانہ بٹالہ کالونی میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مدرسے کے ہی دو طالب علموں عرفان اور ریحان نے کمرے کے اندر گلا دبا کر طالبعلم کو قتل کیا اور قتل کے بعد ملزمان نے لاش بوری میں ڈال کر سائیکل پر رکھ کر گندے نالے میں پھینک دی، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں