
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علی پور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تھانہ سیت پور کے علاقہ میں ایک نوجوان لعل حسین اور اس کی بیوی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ قتل پسند کی شادی کے سبب ہوا ہے۔ قاتل شوہر اور بیوی کو قتل کرکے جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔
لعل حسین نے ایک سال پہلے اوچ کی رہائشی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی ۔ پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی، مقدمہ بھی درج نہیں کیا تاہم لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔
