وزیرتعلیم کی صوبے میں پرائیویٹ اساتذہ کو 15 سے 20 ہزار روپے تنخواہ دیئے جانے کی تصدیق، ٹوئیٹ پر وضاحت بھی پیش کردی

حیاتیات Jun 10, 2026 IDOPRESS


لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب میں پرائیویٹ اساتذہ کو 15 سے 20 ہزار روپے تنخواہ دیئے جانے کی ایک بار پھر تصدیق کردی اور کچھ دن پہلے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی سے متعلق کیے گئے ٹوئیٹ پر وضاحت بھی پیش کردی اوردعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہی ان پرائیویٹ اساتذہ کی تنخواہ 40ہزار سے زائد کرائیں گی ۔


میڈیا کے نمائندوں کے سوال کہ’’آپ کےٹوئیٹ جس میں کہاگیا تھاکہ 15 ہزار تنخواہ لینے والا ٹیچر لاکھ روپےوالے سے بہترین کارکردگی دکھارہاہے، سوشل میڈیا پر تنقیدہوئی، کیا کہیں گے? ‘‘کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ میں تو تمام سکولوں کا وزیر ہوں، سرکاری اساتذہ بھی قابل ہیں، حال ہی میں ہونیوالے گریڈ 8 کے نتائج یہ شوکرتے ہیں کہ pefکے پرائیویٹ پارٹنرزکا رزلٹ ہمارے سے 20 فیصد بہتر آیا، اگر وہاں پر سیلری بھی کم اور نتیجہ بھی بہتر ہے تو ہمیں انہیں شاباش دینی چاہیے، وہ بھی پاکستانی ہیں۔


ان کا مزید کہناتھاکہ چائلڈ سبسڈی 500 سے 1500 کرکے ہم نے ان کی تنخواہ5ہزار سے 15،20ہزار کرائی ہے،سبسڈی کو مزیدبڑھا کر22سو پر لے جانا چاہتے ہیں، تاکہ کارکردگی پر شاباش بھی ملے اور پرائیویٹ اساتذہ 30سے 35،40ہزار تنخواہ بھی لے سکیں۔


سوال صوبے میں تنخواہ کم از کم 40ہزار رکھی گئی، آپ اعتراف کررہے ہیں کہ صوبے میں15ہزار روپے تنخواہ مل رہی ہے؟ کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ میں نہ صرف اعتراف کررہاہوں بلکہ یہ بھی بتا رہا ہوں کہ 5ہزار روپے دی جاتی تھی ،جسےیہاں تک لے گئے ہیں، آپ کا فوکس اس پرہونا چاہیے کہ صوبے کا کوئی بیٹا یا بیٹی 20ہزار لے کر بھی یہ پرفارم کررہاہے تو اسے شاباش ملنی چاہیے، میں شاباش دیتا رہوں گا، 15 ہزار تنخواہ ایک حقیقت ہے، جس کی تردید نہیں کرسکتے، ہم مزید بڑھاناچاہتے ہیں۔


یہ بات تووزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے خلاف نہیں ہے؟ پر ان کاکہناتھاکہ 2002 سے یہ نظام چل رہاہے، 24 سال کسی نے نہیں دیکھا، سی ایم نے ہی یہ تنخواہ کرائی ہے اور وہی 40ہزار کراس کرائیں گی ۔

وزیرتعلیم کا اعتراف۔۔پنجاب میں 15 ہزار روپے ماہانہ پر ٹیچرز کام کررہے ہیں۔جبکہ پنجاب میں ماہانہ کم از کم اجرت تقریبا 40 ہزار روپے ہے۔۔ pic.twitter.com/WOP8N5LxB0

— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) June 9,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں