میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر

حیاتیات Jun 2, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف میزبان اور پروڈیوسر ندا یاسر نے اپنی 20 سالہ کامیاب ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ کی دانشمندانہ سوچ نے میری شادی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں کافی جذباتی اور جلد ردِعمل دینے والی تھی، جب بھی یاسر نواز یا سسرال سے متعلق کوئی مسئلہ پیش آتا، میں فوراً اپنی والدہ کے پاس جا کر رونا دھونا شروع کر دیتی تھی۔

ندا یاسر کے مطابق میری والدہ بہت سمجھدار تھیں، وہ میری باتیں خاموشی سے سن لیتی تھیں لیکن کبھی میرے آنسوؤں یا شکایتوں کو بنیاد بنا کر میرے شوہر کے خلاف رائے قائم نہیں کرتیں، وہ جانتی تھیں کہ غصے میں انسان بہت کچھ کہہ دیتا ہے، لیکن چند دن بعد میاں بیوی کے درمیان صلح بھی ہو جاتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بیٹی تو اپنے شوہر سے دوبارہ نارمل ہو جاتی ہے، لیکن اگر والدین دانشمندی کا مظاہرہ نہ کریں تو ان کے دل میں داماد کے لیے منفی جذبات باقی رہ سکتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں