ججز آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

حیاتیات May 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ایک مقدس ذمہ داری ہے اور نئے سول ججوں کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دیانت، غیر جانبداری اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے بھرتی ہونے والے سول ججوں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، رجسٹرار ہائیکورٹ نے حلف لیا، تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈ سردار احمد نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر نئے سول ججوں نے اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا، تقریب میں عدالتی افسران، سینئر ججز اور جوڈیشل اکیڈمی کے حکام نے شرکت کی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں