
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکالت نامے دستخط کراکے دینے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے کہاکہ وکیل آئندہ سماعت پر دلائل کا آغاز کریں،سلمان صفدر دستیاب نہیں تو نیا وکیل دلائل کا آغاز کرے،آئندہ سماعت پر دلائل کا آغاز نہ کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی،بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں سلمان صفدر کی جانب سے پیش ہوا ہوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اپیلوں پر دلائل شروع کرنے کاکہا تھا، کیا آپ نے گزشتہ سماعت کا آرڈر پڑھا ہے؟
