انڈیا اور پاکستان کے دفاعی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ، انڈیا 5 بڑے ممالک میں شامل 

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 2025 میں انڈیا سب سے زیادہ دفاعی

حیاتیات Apr 29, 2026 IDOPRESS

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 2025 میں انڈیا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے 5 بڑے ممالک میں شامل تھا جبکہ انڈیا اور پاکستان نے اپنے اپنے دفاعی بجٹس میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

’’بی بی سی‘‘ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2025 میں انڈیا نے اپنے دفاعی اخراجات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.9 فیصد اضافہ کیا، جس کے بعد انڈیا کی جانب سے عسکری مقاصد کے لیے خرچ کی جانے والی رقم 92.1 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

سپری کی نئی رپورٹ کے مطابق 2025 میں دنیا بھر میں فوجی اخراجات دو ہزار 887 ارب ڈالر تک جا پہنچے، جو 2024 کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ، چین اور روس دفاعی اخراجات پر خرچ کرتے ہیں۔ 2025 میں ان ممالک نے مجموعی طور پر 1480 ارب ڈالرز خرچ کیے، جو عالمی فوجی اخراجات کا 51 فیصد بنتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں