ترک اداکار اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر منشیات کیس میں زیرِ حراست

بڑا ڈیٹا Nov 27, 2026 IDOPRESS

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ترک اداکاروں اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کو استنبول میں منشیات سے متعلق تحقیقات کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی 24 نومبر 2026ء کو استنبول کے چیف پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے 35 ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

حکام نے کارروائی کے دوران 24 افراد کو حراست میں لیا، جن میں ٹی وی میزبان مراد جیلان اور ہدایت کار جیم کارجی بھی شامل ہیں۔

حراست میں لیے گئے افراد کا قانونی کارروائی کے تحت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زیرِ تفتیش افراد کے خلاف الزامات تاحال عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں