مصر: پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی کو خوفناک حادثہ، 31 افراد ہلاک

بڑا ڈیٹا Nov 26, 2026 IDOPRESS

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدائی اندازے کے مطابق 27 گاڑیاں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جل کر تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو کارروائیوں کے لیے 39 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں، حکام نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے لینے کا حکم دے دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ متعدد افراد کو گاڑیوں سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں