
پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان ) سپین میں 29 نومبر 2026 کو پارلیمانی عام انتخابات کا میدان سجے گا، ہونےوالے انتخابات میں عوام دو ایوانوں، کانگریس (Congreso) اور سینیٹ (Senado) کے نمائندے منتخب کریں گے، جبکہ اسپین کے انتخابات میں 38,728,356 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپین کی سیاسی تاریخ میں سوشلسٹ پارٹی کے پیڈرو سانچیز، پاپولر پارٹی کے البرتو نونیز فیخو اور ووکس پارٹی سانتیاگو اباسکال کے درمیان میدان لگے گا جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں فرنٹے آمپلیو Frente Amplio,پوڈیموس بھی میدان میں ہیں، 29 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں پولنگ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی، کانگریس کیلئے سفید کلر کا بیلٹ پیپر اور سینیٹ کیلئے بھورے رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال ہوگا، الیکش ذرائع کے مطابق صوبوں میں تین تین امیدوار منتخب کئے جائیں گے، اور ووٹرز دونوں بیلٹ پیپرز لفافوں میں ڈام کر بکس میں ڈالیں گے، بارسلونا صوبے سے کانگریس کے لیے 32 ارکان منتخب ہوں گے۔
قومی سطح پر کانگریس میں کل 350 نشستیں ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے سیاسی جماعت کو 176 نشستوں کی اکثریت درکار ہوگی، اس وقت سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے عوامی فلاحی منشور کے ساتھ سیاسی جلسے اور رابطہ عوام مہم انتہائی زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں رہائش، مہنگائی، روزگار، امیگریشن اور معیشت سر فہرست ہیں۔
