
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوچکی ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ، ایران تنازع کے دوران پاکستان میں اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ 3 اپریل 2026 کو پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا تھا۔ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پاکستان نے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے۔ پیٹرولیم پالیسی میں تبدیلیاں اور بنیادی نوعیت کی اصلاحات کی گئیں۔
