
جدہ (محمد اکرم اسد/بیورو چیف) جدہ میں ہیو ورکس فاؤنڈیشن کی جانب سے سعودی عرب کے 96ویں قومی دن “یوم الوطنی” کی مناسبت سے ڈاکٹر صالح بترجی کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا ، پروگرام کی منتظم پاکستانی ِنثراد سعودی خاتوں نوشین وسیم تھیں۔ سعودی یوم الوطنی کی شاندار تقریب میں اعلی عہدوں پر فائز سعودیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس میں خاص طور پر پاکستانی، بنگلہ دیش، اور فلپائن کے صحافیوں کو بھی دعوت دی گئی تھی منتظمین نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئر مین امیر محمد خان کو خطاب کی خصوصی دعوت دی، امیر محمد خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے لازوال دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے سعودی عرب پاکستان کا عزیز ترین دوست ہم ایک جان دو قالب ہیں ہم شاندار معاہدوں میں ایک ساتھ ہیں انہوں نے سعودی رعایا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی وعہد شہزادہ محمدبن سلمان کو قومی دنپر مبارکباد پیش کی ، ڈاکٹر صالح بتر جی نے اپنے خطاب میں سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے سعودی قومی دن کی مبارکبادی کلمات پر شکریہ ادا کیا تقریب میں معززین، اعلیٰ حکام، ممتاز کاروباری شخصیات، معروف مرد و خواتین اور جدہ کی سماجی زندگی سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں صالح صدقی بترجی، اسامہ طربلسی، زوہر بن عبدالعزیز ، حسن صالح العماری، معروف ادارے البرکہ کے روح رواں،احمد الحکمی، البرکہ اور دیگر کے علاوہ سعودی شعراء موجود تھے سعودی شعراء نے خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد کی شان میں قصیدے پیش کئے تقریب کا مقصد مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطے کو فروغ دینا، کمیونٹی تعلقات کو مضبوط بنانا اور سعودی عرب میں مقیم مختلف قومیتوں کے درمیان باہمی روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔تقریب کے دوران ایک خوبصورت اور دوستانہ ماحول قائم رہا۔ شرکاء نے سعودی قومی دن کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور سعودی عرب کی ترقیاتی پیش رفت، ملک میں ہونے والی تیز رفتار ترقی، قومی اتحاد کی اہمیت اور ترقی کے سفر میں معاشرے کے کردار پر بھی گفتگو کی۔ تقریب میں موجود پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین معروف حسین، اکرم اسد، جمیل راٹھور، خالد نواز چیمہ، ذکیر بھٹی نے سعودی پرچم لہرا کر سعودی عرب سے اپنی محبت و یکجہتی کا مظاہرہ کیا، سعودی مہمانوں نے اس امر پر زور دیا کہ اس نوعیت کی سماجی اور ثقافتی تقریبات سعودی پاک تعلقات مزید مستحکم اور دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے بہترین اقدام ہے۔ پی جے ایف نے نوشین وسیم احمد کا شکریہ ادا کیا ، تقریب میں عشائیہ کے بعد عرب گلوکارہ نے خوبصورت قومی نغمے پیش کئے۔
