
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ بھارت سفارتی و عسکری میدان میں شکست کے بعد سپورٹس کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق طلال چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے سیاست اور کھیل میں فرق ختم کردیا ہے۔محسن نقوی مصروفیات کے باوجود گراؤنڈ میں موجود تھے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت ٹرافی لے نہ لے یہ سفارتی اور عسکری میدان میں شکست کی خفت مٹانا چاہتا ہے، پاکستان نے کبھی بھی کھیل کو سیاست کی نذر نہیں کیا۔ بھارت سپورٹس اور بین الاقوامی معاہدوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔بھارت کے ساتھ دنیا کا کوئی ملک نہیں کھڑا، نفرت کی سوچ کے ساتھ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتا جارہا ہے۔
