
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز کے کارڈیک سینٹر کا دورہ کیا اور مختلف رومز کا جائزہ لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مصطفیٰ کمال نے پمز میں الیکٹرو فیزیالوجی کیتھ لیب کا دورہ کیا اور مریضوں کی مشکلات اورسہولتوں کے بارے میں پوچھا۔
وفاقی وزیر صحت پمز کارڈیک پرائیویٹ رومز کی حالت دیکھ کر سٹاف پر برہم ہو گئے اور کہا دیوار کی حالت خراب ہے اور اس کو آپ پینٹ کر رہے ہیں، کسی دن یہ دیوار گرے گی پھر ہم سب یہاں آئیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر سلمان سے کہا کہ آپ کو ہسپتال سمجھنےمیں 6 ماہ نہیں ملیں گے، فوری کام کرنا ہوں گے، ہسپتال کی منٹیننس روزانہ نہیں دیکھیں گے تو کیا ہے؟، جو اپنا کام نہیں کر رہا اسکو فوری نکالیں۔
