
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ ایران جنگ امریکا میں نومبر میں ہونے والے مڈٹرم الیکشنز تک ختم ہوگی یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے، اس لیے بیجنگ تہران پر معاشی دباؤ ڈالنے کی واشنگٹن کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران کے آئل ٹینکرز پر حملے ہیں۔
