نامور پاکستانی ڈاکٹر منصور میمن کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہء امتیاز سے نوازا گیا

بڑا ڈیٹا Aug 19, 2026 IDOPRESS

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں طویل عرصہ مقیم رہنے والے نامور پاکستانی ڈاکٹر منصور میمن کو پاکستان قونصلیٹ ٹورنٹو میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر منصور میمن صحت، تعلیم، فلاحی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مؤثر نمائندگی کے باعث یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ڈاکٹر منصور میمن میڈیکل سائنس کے ماہر اور آغا خان یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں انہوں نے سعودی عرب اور کینیڈا میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ طویل عرصہ سعودی عرب میں قیام کے دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کیا جبکہ کینیڈا میں انہوں نے کارڈیک ڈائگناسٹکس سینٹر اور فیملی میڈیکل پریکٹس قائم کی اور 26 پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کو کینیڈین ریزیڈنسی پروگرامز میں رہنمائی فراہم کی۔

ڈاکٹر میمن نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، فلاحی کاموں اور پاک سعودی اور پاک کینیڈا تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

تقریب میں سفارت کاروں، کینیڈین پارلیمنٹیرینز اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور ڈاکٹر میمن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں