
ٹنڈو جام ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے 31 طلباء کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 16 اگست کو یونیورسٹی کے31 طلباء نے ملک مخالف نعرے لگاکر خوف و ہراس پھیلا یا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمے میں 6 نامزد اور 25 نامعلوم طلباء شامل ہیں، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق طلباء یونیورسٹی میں ڈنڈوں، پتھروں اور راڈز کے ساتھ جمع ہوئے اور ملک مخالف نعرے لگاکر خوف و ہراس پھیلا یا تھا۔
