ٹرمپ کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

بڑا ڈیٹا Aug 17, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط خوش آئند ہیں، تینوں ممالک کا یہ معاہدہ ایک اہم جرات مندانہ قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تعاون بڑھے گا، تینوں ممالک اپنے دفاع کیلئے زیادہ مؤثر انداز میں ایک دوسرے کا ساتھ دے سکیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ معاہدے مشرقِ وسطیٰ میں اتحاد اور باہمی تعاون کی جانب بہت بڑا اور پہلا اہم قدم ہے، امریکی صدر نے مکہ معاہدے پر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی قیادت کو مبارکباد بھی دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں