بھارتی اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی کے باعث ہسپتال میں داخل

بڑا ڈیٹا Aug 14, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کو ڈینگی کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ اداکارہ چند روز قبل علیل ہوئیں، جس کے بعد ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شویتا تیواری ریئلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کے 21 شرکا میں شامل ہیں، جس کا پریمیئر 13 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوا۔


اداکارہ شو کے پرومو میں اپنے بے باک جواب کے باعث بھی خاصی توجہ حاصل کرچکی ہیں، شو کے میزبان کرن جوہر نے جب کہا کہ ’آپ جھوٹے کو پکڑنے میں اتنی اچھی نہیں ہوسکتیں‘ تو شویتا تیواری نے جواب دیا کہ ’میں نے ہی اپنے شوہروں کو دھوکا دیتے ہوئے پکڑا تھا۔‘

شویتا تیواری کی ہسپتال میں داخلے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے سابق شوہر راجا چودھری کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ انٹرویو میں راجا چودھری نے اپنی شادی کے حوالے سے متعدد دعوے کیے اور شویتا تیواری پر ازدواجی زندگی کے دوران متعدد تعلقات رکھنے کے الزامات عائد کیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں