بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا

بڑا ڈیٹا Aug 14, 2026 IDOPRESS

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلادیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے قبل ہی ایک منفرد ریکارڈ قائم کرلیا۔

وہ آسٹریلیا میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایسے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اس سے پہلے سب سے زیادہ 103 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے تھے۔


اس فہرست میں بنگلادیش کے ہی مومن الحق 78 ٹیسٹ میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے مارون اتاپتو کے پاس تھا جنہوں نے 2004 میں آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا جبکہ وہ اس سے پہلے 73 میچز کھیل چکے تھے۔

تاہم کسی بھی ملک میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے سے قبل سب سے زیادہ میچز کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے پاس ہے جنہوں نے پاکستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے پہلے 175 میچز کھیلے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں