پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا

بڑا ڈیٹا Jul 30, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسی ماہی گیر کشتی کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمورنے کامیاب آپریشن میں سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بھی بحفاظت ریسکیو کیا، ماہی گیر کشتی گوادرسے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی۔کشتی پر سوار عملے کے تمام 19افراد، جن میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل تھے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹرنے سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کیلئے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا، پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی اورطبی امداد فراہم کی، سمندر میں انجن کی خرابی کے باعث پھنسی ہوئی کشتی کو پاک بحریہ نے بحفاظت ساحل تک منتقل کیا۔

یہ کامیاب ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم اور ہمہ وقت تیاری کا مظہر ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں