لاہور میں مکان کی چھت منہدم، ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلیے آپریشن جاری

بڑا ڈیٹا Jul 30, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی محمد دین کالونی میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ہربنس پورہ کی حدود سکھ نہر اسٹاپ بھٹہ محمد دین کالونی میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے 8 سے 10 افراد دبے ہونے کا امکان ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مکان کی چھت ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی، حادثے کی اطلاق 10 بج کر 57 منٹ پر موصول ہوئی جس کے بعد رضاکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نکالنے کیلیے 20 رضاکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں