ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا

بڑا ڈیٹا Jul 9, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز کو نشانہ بنانے کے الزام کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

قطر کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیے جانے کے بعد ایران نے قطری الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں حیران کن قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے اور اس کے انتظام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ قطر نے ایران کے نائب سفیر کو طلب کر کے آبنائے ہرمز کے قریب ایک قطری ایل این جی ٹینکر کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے واقعے پر باضابطہ احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں