
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ’تشدد کا مقابلہ تشدد‘ سے کیا جائے گا۔
ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے ایران پر حملے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’ایران نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تو ہم نے اسے عزت دی، اگر انھیں ایم او یو سے متعلق کوئی اختلاف ہے تو وہ ہمیں بتا سکتے ہیں۔ لیکن تشدد کا مقابلہ تشدد سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ اپریل میں اسلام آباد اور پھر چند روز قبل سوئٹزرلینڈ میں بھی اُنھوں نے ایران کے ساتھ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کیے تھے۔
