
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کوسلام۔ ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس آج برآمد ہوں گے۔
مختلف شہروں میں جلوسوں کے راستوں پر پولیس، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور نگرانی کے دیگر جدید نظاموں سے مدد لی جا رہی ہے۔
کئی شہروں میں ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا اور موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ جلوس کے روٹ پر آنے والی مارکیٹوں اور دکانوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ جلوس کے اوقات میں ٹریفک پلان پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
