
دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ (APML) ممتاز سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت محمد غوث شہزاد کی صاحبزادی النشرح شہزادکی شادی مقامی بزنس مین ذوالفقار علی میمن کے صاحبزادے ولید میمن کےساتھ سر انجام پائی۔ عجمان میں منعقد ہونے والی استقبالیہ تقریب میں امارات کی بزنس کمیونٹی کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات، خواتین اور فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمانوں نے محمد غوث شہزاد اور دلہا دلہن کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ شادی کی اس تقریب میں سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہباء پرویز مشرف نےبھی شرکت کی اور نئے جوڑے کو کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں دیں -
