
واشنگٹن (یب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے ایران کو 30 کروڑ ڈالرز دیئے جانے کی اطلاعات کی تردید کر دی تاہم معاہدے کی تصدیق کی ہے۔
تفصیل کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلٹ فارم’’ ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو 30 کروڑ ڈالرز کی خبر غلط (فیک نیوز) ہے۔ انھوں نے الزام لگایا یہ خبر ڈیموکریٹس پھیلا رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہ بنانے پر راضی ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ گذشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر ’’سب دستخط ہو چکے ہیں۔‘‘
