9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

بڑا ڈیٹا Jun 16, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 اور 10 محرم کو جزوی موبائل سروس بند کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی ہوم ورک رپورٹ مکمل کر لی۔

آئی جی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر تیار کی گئی اس خفیہ رپورٹ میں صوبے کے کئی اضلاع کو ہائی الرٹ پر رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پاک فوج، فرنٹیر کانسٹیبلری اور جدید ٹیکنالوجی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماتمی کمیٹیوں اور علمائے کرام کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں