
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کا جنگی جنون جاری، جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ، 1 برس میں کتنے نئے ایٹمی وارہیڈز بنا لیے ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابقبھارت کا جنگی جنون جاری ہے، جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 1 برس میں 10 نئے ایٹمی وارہیڈز بنا لیے ہیں۔
برطانوی اخبار ٹیلیگراف میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارت کا جوہری ذخیرہ 190وارہیڈز تک پہنچ گیا ہے۔ جو اب برطانیہ کے برابر کی سطح ہے۔ بھارت سمندر سے ایٹمی حملے کی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے اور جوہری میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی2 آبدوزیں اپنے بحری بیڑے میں شامل کر لی ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان کا ایٹمی ذخیرہ مستحکم رہا ہے۔
