
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان نے جیل انتظامیہ پر رشوت لینے کاالزام عائد کردیا،ملزم ارمغان نے کہاکہ پیشی پر لانے کیلئے بھی پیسے مانگے جاتے ہیں،جیل میں انتطامیہ ہر چیز کے پیسے مانگتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس و دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی،جیل انتظامیہ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کردیا۔
دوران سماعت ملزم ارمغان نے جیل انتظامیہ پر رشوت لینے کاالزام عائد کردیا،ملزم ارمغان نے کہاکہ پیشی پر لانے کیلئے بھی پیسے مانگے جاتے ہیں،جیل میں انتطامیہ ہر چیز کے پیسے مانگتی ہے۔
وکیل نے کہاکہ میرے موکل کے مقدمات منتقلی کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا جائے۔عدالت نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 9جون تک ملتوی کردی۔
