ڈی آئی خان میں مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں مضرصحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق

بڑا ڈیٹا Apr 12, 2026 IDOPRESS

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں مضرصحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پیش آیا جہاں مضرصحت حلوہ کھانے سے بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں نے جنگل میں رکھا حلوہ کھایا تھا اور متاثرہ خاندان پہاڑ پر مزدوری کے لیے آباد تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغار کردیا گیا ہے اور معاملے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں