جدہ میں افروز رضوی کی تیسری نعتیہ کتاب ’’ایمان افروز‘‘ کی تقریبِ رونمائی

عی Nov 26, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ میں زیرِ اہتمام معروف شاعرہ، براڈکاسٹر، افسانہ نگار اور ڈرامہ رائٹر محترمہ افروز رضوی کی تیسری نعتیہ کتاب ’’ایمان افروز‘‘ کی تقریبِ رونمائی اور یومِ اقبال کی مناسبت سے ایک شاندار ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ افروز رضوی عمرہ کی ادائیگی کے لیے کراچی سے جدہ پہنچی تھیں۔ تقریب کا اہتمام معروف ادیب، براڈکاسٹر، محقق، مقرر اور ناظمِ تقریبات محمد اشفاق بدایونی کی وساطت سے ممکن ہوا۔

تقریب کی صدارت محمد اشفاق بدایونی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی افروز رضوی اور مہمانِ اعزاز معروف شاعر و صدر اردو مرکز جدہ اطہر نفیس عباسی تھے۔ میزبان کی حیثیت سے ملک علی خورشید سلطان اسٹیج پر موجود تھے۔ نظامت کے فرائض معروف شاعر آفتاب ترابی نے انجام دیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں