مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، پولیس کے چھاپے

عی Nov 19, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے جبکہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فور میں فاروق اعظم مسجد کے قریب مبینہ غیر قانونی اجتماع، سڑک کی بندش اور پولیس پر پتھراؤ کے مقدمے میں مفتی ابرار کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 1212/26 کے مطابق جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے پیشگی اجازت کے بغیر اجتماع کیا اور پولیس کی جانب سے روکنے پر مبینہ طور پر اہلکاروں پر پتھراؤ، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری امور میں مداخلت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں