پاکستان سے جنگ سے قبل بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال رافیل لڑاکا طیاروں کی تعداد کتنی تھی اور اب کتنی ہے ۔۔؟ برطانوی جریدےنے ’’سچ ‘‘ بتا دیا

عی Nov 19, 2026 IDOPRESS

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سے جنگ سے قبل بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال رافیل لڑاکا طیاروں کی تعداد کتنی تھی اور اب کتنی ہے ۔۔؟ برطانوی جریدےنے ’’سچ ‘‘ بتا دیا ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق برطانوی ایوی ایشن جریدے ’’فلائٹ انٹرنیشنل‘‘ نے بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال رافیل لڑاکا طیاروں کی تعداد 36 سے کم کرکے 32 بتا دی۔جریدے کی سالانہ ڈائریکٹری کے مطابق بھارتی فضائیہ کے فعال بیڑے میں اب 32 رافیل طیارے شامل ہیں۔

علم میں رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ سے قبل یہ تعداد 36 تھی۔

پاکستان نے جنگ کے فوری بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی فضائیہ کے کم از کم 6 لڑاکا طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھے، تاہم بھارت نے 6 طیارے گرائے جانے کی تردید کی تھی، جبکہ کچھ طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران طیارے گرائے جانے کا ذکر کرچکے ہیں۔ فروری میں ان کے بیان کے مطابق طیاروں کی تعداد 10 تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں