کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ زخمی

عی Sep 24, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن اور کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ لوٹ مار کی دونوں وارداتوں میں ڈاکو اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 22 بی صحافی چوک کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جس سے فوری پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فدا حسین جانوری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عوامی کالونی کو واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واردات کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں