
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجر خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان سے بدفعلی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مجھ سے زیادتی کی اور دھمکیاں دیں۔ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
