پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

عی Sep 23, 2026 IDOPRESS

پاراچنار(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاررروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروادیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے فتنہ الخوارج نے دراندازی کی کوشش کی جنہیں بارڈر پر موجود بہادر جوانوں نے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔

افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں