
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے کہ مکہ مشترکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، کسی کے خلاف نہیں،دفاعی معاہدے کا دائرہ کار نئے شراکت داروں تک پھیل سکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہاکہ معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاع ہے، جارحیت یا مداخلت کا کوئی عنصر نہیں،حملے کی صورت میں ردعمل کا فیصلہ تینوں ممالک کی قیادت کرے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ وفاعی وعدوں کی آپریشنل تفصیلات خفیہ رکھی گئیں، معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی کیلئے بھی اہم ہے،دفاعی معاہدے کا دائرہ کار نئے شراکت داروں تک پھیل سکتا ہے،سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کا اتحاد علاقائی استحکام پر مرکوز ہے۔
