پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی تشویش کا باعث ہے، محمد عباس

عی Aug 31, 2026 IDOPRESS

لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی بہترین بولنگ بھی پاکستان کو سیریز میں شکست سے نہ بچا سکی۔


لارڈز میں محمد عباس کا ریکارڈ بھی غیر معمولی ہے جہاں وہ چار اننگز میں 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس میں محمد عباس نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی تشویش کا باعث ہے۔

ان کے مطابق ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں توقعات پر پورا نہیں اتر رہی اور ان مسائل پر مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے۔

عباس نے خاص طور پر ناقص فیلڈنگ اور کیچز ڈراپ ہونے کو شکست کی اہم وجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اہم مواقع پر کیچز پکڑے جاتے تو انگلینڈ کو کم سکور پر آؤٹ کیا جا سکتا تھا۔

حالیہ چھ ٹیسٹ میچز میں 28 وکٹیں لینے والے عباس نے کہا کہ وہ انفرادی کارکردگی کے بجائے ٹیم کی فتح کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کے مطابق نوجوان فاسٹ بولرز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ حاصل کرنا ضروری ہے تاہم ٹیم بہتری کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں