اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ریاض کا استعفیٰ منظور

عی Aug 31, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے استعفے کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق استعفیٰ آج 31 اگست سے منظور کیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کی رکنیت ختم ہونے پر ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ چیئرمین آئی ایچ آر اے بھی نہیں رہے۔ وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کا بطور ممبر آئی ایچ آر اے استعفیٰ منظور کیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ کو چیئرمین آئی ایچ آر اے کا عہدہ فوری چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ استعفے کی منظوری اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ 2018 کے تحت دی گئی۔

نوٹیفکیشن کی نقول کابینہ ڈویژن، سی ای او آئی ایچ آر اے اور بورڈ ممبران سمیت متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں